برطانوی عدالت میں دھوکہ دہی کے مقدمے میں عبدالقادر ،جیف لاسن اوردیگر افراد نے سلمان بٹ کوایماندار قراردیدیا۔ ساتھ ورک کران کورٹ میں مقدمے کی سماعت کے بارہویں دن عبدالقادر،سابق کوچ جیف لاسن،ٹرینرڈیوڈ ڈوائر،توصیف رزاق،اظہرزیدی اورسلمان کی والدہ اوربہن کے تحریری بیانات پڑھ کرسنائے گئے۔ ان سب نے سلمان بٹ کواچھااورایماندار انسان قرار دیا۔ فاسٹ بولر محمدآصف سے جرح کا آغاز ہوا،انکے وکیل الیگزنڈر ملن نے صفائی پیش کرناشروع کی۔ آصف نے کہاکہ سلمان نے ان سے نوبال کرانے کو نہیں کہالیکن اوور سے پہلے برہمی کااظہارکرتے ہوئے گالی دی اور کہا کہ کیا رات کوسوئے نہیں جس سے وہ دبا میں آگئے۔ سلمان بٹ کی سرگرمیوں یاکسی سازش کا علم نہیں ہے۔مظہرمجیدسے کوئی معاہدہ نہیں کیا اورنہ اس سے خاص روابط تھے۔ تعارف ویسٹ انڈیز میں سلمان اور کامران اکمل نے کرایاتھا۔ صحافی مظہرمحمود نے پراپرٹی آفس میں دوافراد کی موجودگی میں عمران شیخ کے نام سے تعارف کرایااوراپنا پیشہ وکالت بتایا۔ پولیس چھاپے کے بعد مظہرمحمود نے مددکی پیشکش کرتے ہوئے کہاکہ جو جانتے ہوسچ بتادو