کرینا کپور کی کام پر واپسی 5 نومبر کو ہو گی

Kareena Saif

Kareena Saif

بالی وڈ (جیوڈیسک) بالی وڈ دیوا کرینہ کپورسیف علی خان کی دلہن بننے کے بعد کام کا دوبارہ آغاز کریں گی پانچ نومبر سے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بیبو سلمان خان کی سپرہٹ فلم دبنگ کے سیکوئل دبنگ ٹو میں آئٹم سانگ پکچرائز کرائیں گی ۔ فلم کے ڈائریکٹر یہ گانا اس طرح ڈیزائن کررہے ہیں کہ دونوں سپر اسٹارز کھل کر فن کے جوہر دکھا سکیں۔

کرینا سلمان خان کے ساتھ تین فلمیں میں اور مسز کھنہ، باڈی گارڈ اور کیونکہ کرچکی ہیں لیکن یہ پہلا موقع ہو گا جب دونوں آئٹم سونگ پر پرفارم کریں گے اور اسی لئے کرینہ سونگ کے بارے میں انتہائی پرجوش ہیں۔