کرینہ کپور اور سیف علی خان کی شادی پھر ٹل گئی

 

kareena kapoor

kareena kapoor

سیف علی خان اور کرینہ کپور کی شادی ایک مرتبہ پھر ٹل گئی ہے۔ کچھ عرصہ پہلے تک کہا جارہا تھا کہ کرینہ اور سیف رواں سال کے شروع کیمہینوں میں ریلیز ہونے والی فلم ایجنٹ ونود کے فوری بعد شادی کرلیں گے مگر ایسا نہیں ہوا۔ سیف کو فلم سے کامیابی کی بڑی امیدیں تھیں مگر ان کی امیدوں پر پانی پھر گیا۔ اس کے ساتھ ہی دونوں کی شادی بھی ٹل گئی۔

 

ابھی پچھلے مہینے ہی سیف علی کی والدہ شرمیلا ٹیگور نے دونوں کی شادی کی تاریخ 16اکتوبر سیٹ کی تھی مگر اب یہ تاریخ بھی بے بو کی طرف سے ٹال دی گئی ہے۔

 اپنی آنے والی فلم ہیروئن کیحوالے سے ہونے والی پریس کانفرنس میں جب صحافیوں نے ان سے شادی کی تاریخ کے بارے میں پوچھا تو کرینہ نیجواب دیا کہ فی الحال تو وہ 16اکتوبر کو بھی شادی نہیں کرپائیں گی کیوں کہ وہ مدھر بھنڈارکر کی فلم ہیروئن میں مصروف ہیں۔ ان کا ہنستے ہوئے کہنا تھا کہ شادی کی نئی تاریخ کا اعلان سیف علی خان ہی آفیشل طور پر کریں گے۔

کرینہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ فلم ہیروئن ان کے فنی کیرئیر کے حوالے سے بہت اہم ہے ۔ایسے موقع پر وہ فلم کو نظر انداز کرکے شادی پر توجہ نہیں دے سکتیں۔ ان کے لئے کام پہلے ہے، شادی بعد میں۔

یاد رہے کہ فلم ہیروئن21ستمبر کو ریلیز ہونیوالی ہے ۔ اس فلم میں ان کے ہیرو  ارجن رام پال ہیں۔