بالی ووڈ (جیوڈیسک) سیف علی کی پروڈکشن کمپنی عنقریب کرینہ کپور کے کزن ارمان جین کو اپنی آئندہ فلم میں کاسٹ کرے گی۔ بیس سالہ ارمان اداکار رندھیر کپور کی ممبئی میں رہائش پذیر بڑی بہن ریما اور منوج جین کے صاحبزادے ہیں، ارمان شاکن بترا کی فلم ایک میں اور ایک تو میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی حیثیت سے اپنی صلاحیتوں کا جوہر دکھا چکے ہیں تاہم اب وہ حیرت انگیز طور پر سیف علی خان کے پروڈکشن ہاس کے ذریعے ایک نئے روپ میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔
ایک دوسری حیرت انگیز خبر سنیل شیٹھی کی بیٹی سے متعلق بھی گردش میں ہے، آتھیا جو کہ امریکہ میں ایک اداکاری سے متعلق ایک اسکول میں زیر تعلیم ہیں اب وہ بھی سیف علی خان پروڈکشن ہاس کی ایک نئی فلم میں ایک اہم کردار ادا کرنے سے متعلق غور کر رہی ہیں تاہم اب تک اس بات کی باضابطہ تصدیق نہ ہو سکی ہے کیونکہ فلم کی کاسٹ کرنے کے مراحل تاحال جاری ہیں۔