بالی وڈ (جیوڈیسک) بالی وڈ کی اداکارہ کترینہ کیف امریکا سے وطن واپسی پر ممبئی ائیر پورٹ پہنچیں تو انھوں نے کسٹم حکام کو اپنا سامان ظاہر نہ کرکے کسٹم ڈیوٹی بچانے کی کوشش کی تاہم حکام نے انکے ذاتی عملے کے دو ارکان پر12 ہزار جرمانہ عائد کردیا۔اداکارہ گزشتہ روز صبع پانچ بجے ممبئی کے انٹرنیشنل ایر پورٹ پر اپنے ذاتی اسٹاف کے ہمراہ جب گرین چینل پہنچیں تو انھوں نے کسٹم حکام کو اپنا سامان شو نہیں کیا تاہم کار میں بیٹھنے کے بعد انھوں نے اپنے ذاتی عملے کے دو ارکان کو سامان لانے کی ہدایت کی جب کسٹم حکام نے کترینہ کے سامان کی تلاشی لی تو اس میں سے ایک آئی پیڈ، 30 ہزار روپے بھارتی کرنسی اور وسکی کی دو بوتلیں برآمد ہوئیں۔
اس موقع پر کسٹم حکام نے ممنوعہ اشیا لانے اور ظاہر نہ کرنے پر دونوں کو 12 ہزار روپے جرمانہ کیا جو موقع پر ہی ادا کردیا گیا۔ اس موقع پر کسٹم حکام سے دریافت کیا گیا کہ کترینہ سے اس بارے میں تحقیقات کیوں نہیں کی گئی تو انھوں نے کہا کہ سیکورٹی وجوہات کے باعث ایسا ممکن نہ تھاجب اس بارے میں کترینہ سے رابطہ کیا گیا تو وہ دستیاب نہ تھیں۔