کسی بھی بلوچ رہنماء کا پاسپورٹ منسوخ نہیں کرینگے۔ رحمان ملک

malik

malik

اسلام آباد : (جیو ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ عدالت نے اسامہ کے اہلخانہ کو چھوڑنے کا حکم دیا تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہو گا اسلام آباد میں نادرہ ہیڈ کوارٹرز میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا کہ کسی بھی بلوچ رہنما کا پاسپورٹ منسوخ نہیں کریں گے ان کا کہنا تھا کہ دو باغی رہنماں کو ان کے رحم و کرم پر چھوڑتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا کے کچھ لوگوں کو اسامہ کی فیملی سے ملنے کی اجازت دیں گے انہیں جوڈیشل انکوائری کے بغیر چھوڑ دیا جاتا تو حکومت پر تنقید ہوتی رحمان ملک نے مزید کہا کہ نئے اسمارٹ کارڈ کااجرا کابینہ سے منظوری کے بعد کیا جائے گا۔