کسی بھی محب وطن جماعت سے اتحاد ہو سکتا ہے، چوہدری شجاعت

shujaat

shujaat

مسلم لیگ کے یسربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ق کا کسی بھی محب وطن جماعت کے ساتھ اتحاد ہو سکتا ہے تاہم پیپلز پارٹی کے ساتھ سیٹ ایڈ جسٹمنٹ ہو گی۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ عوام کا درد رکھنے والی سیاسی جماعتوں سے اتحاد میں کوئی قباحت نہیں ہے تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ پارٹی سطح پر کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت کے ساتھ آئندہ عام انتخابات میں سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کا فیصلہ ہو چکا ہے ق لیگ عام انتخابات میں بھر پور قوت کے ساتھ جائے گی ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ تحریک انصاف میں شامل ہونا چاہتے ہیں وہ اپنے اپ کو ڈرائی کلین کرنے کے چکر میں ہیں۔ ،