وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ انہوں نے کسی کا نام نہیں لیا تھا بلکہ چوروں اور ڈکیتوں کے بارے میں بات کی تھی۔ اگر چوروں اور ڈکیتوں کو الٹا نہیں لٹکائیں گے تو علامہ اقبال کی روح تڑپتی رہے گی۔ وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ علامہ اقبال کے افکار پر عمل پیرا ہو کر ہی ملک کو بچایاجاسکتا ہے اور چوروں وڈکیتوں کا کڑا احتساب ہونا چاہئے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ چھبیس نومبر دو ہزار سات کو اپنے اثاثے ڈیکلیئر کر دیئے تھے۔ وہ لاہور میں مزار اقبال پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔