کشمور : کاروکاری کا الزام ، شوہر نے بیو ی کو گھر سے نکال دیا

KASHMORE

KASHMORE

کشمور (جیوڈیسک)کشمور میں شوہر نے چچا زاد سے تعلق رکھنے پر کاروکاری کے الزام میں بیوی کو گھر سے نکال دیا۔ جرگہ نے دو لاکھ جرمانہ اور خاتون کو قتل کرنے کا حکم سنادیا۔ خاتون جان بچانے کے لئے گھوٹکی پہنچ گئی۔

گھوٹکی میں پناہ حاصل کرنے والی بائیس سالہ رابعہ نے الزام عائد کیا ہے کہ کشمور میں اس کے شوہر امیر بخش سومرو اور سسرال والوں نے چچا زاد سے کاروکاری کا الزام لگاکر تشدد کے بعد گھر سے نکال دیا۔ جبکہ وڈیرے نیاز سومرو کی سربراہی میں جرگے نے چچازاد رشید اور اس پر 2 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا ہے۔

رابعہ کا کہنا ہے کہ جرگے نے اسے جرگے نے اسے قتل کرنے کا بھی حکم سنایا ہے۔ جس پر سسرال والے اب اسے قتل کرنا چاہتے ہیں۔ رابعہ کا کہنا ہے کہ اس کے گھر پر ایک بار حملہ ہوچکا ہے جس کے بعد گھوٹکی میں پناہ لئے ہوئے۔رابعہ نے اپیل کی ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان اور اعلی حکام اسے تحفظ اور انصاف فراہم کریں۔