کشمیر پریس کلب کا تعزیتی اجلاس زیر صدارت حاجی نعیم گل منعقد ہوا
Posted on January 7, 2013 By Geo Urdu سٹی نیوز
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) کشمیر پریس کلب کا تعزیتی اجلاس زیر صدارت حاجی نعیم گل منعقد ہوا اجلاس میں ناصر شریف بٹ ، طارق محمود ثاقب ، چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ ،ملک شوکت حسین ، عزیزالرحمان ناز ، افتخار عظیمی ، ڈاکٹرطارق شاکر ، عاطف اکرم ، قاضی انصر ، مرزاندیم اختر ، جہانگیر پاشا ، فیصل صغیر ، سلیم ساگر ، ظہور احمد رضا ، یاسین تبسم ، شیراز پرویز مشتاق ، راجہ حبیب الرحمن ، وسیم نذر ، راجہ وحید مراد سمیت دیگر نے شرکت کی۔
اجلاس میں میرپور کے سینئر صحافی جبار منہاس ایڈووکیٹ کی والدہ محترمہ کے انتقال پر دلی رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت اور ورثاء کیلئے صبر و جمیل کی دعا کی۔