کشمیری قیادت کے بھارت کو پسندیدہ قرار دینیپر تحفظات

Pakistan India

Pakistan India

پارلیمنٹ کی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل ا الرحمان اور کشمیری قیادت نے بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دیے جانے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وہ کشمیری قیادت کے تمام تحفظات حکومت تک پہنچا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کمشیری قیادت کے تمام تحفظات جائز ہیں اور کشمیریوں کے ساتھ یوم یکجہتی کشمیر ڈے کا دن کشمیریوں کی قربانیوں اور ان کی جدوجہد کی حمایت کا دن ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔ ان کاکہنا تھا کہ بھارت کو پسندیدہ قوم دینے اورافغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا معاہدہ حکومت کی ناکامی ہے۔