وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ کل جماعتی کانفرنس کا فیصلہ بلوچ رہنما کریں گے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں وزیراعظم نے کہاکہ وہ بلوچستان کے مسئلے پر آرمی چیف سے ملاقات کریں گے۔ بلوچستان کوئی گاجر یا مولی نہیں کہ کوئی کاٹ کر کھا جائے ۔
انہوں نے کہا کہ بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا۔ حکومت کے خلاف تمام سازشیں ناکام ہورہی ہیں۔ وزیراعظم نے بتایا کہ خورشید شاہ کو احتساب بل پارلیمنٹ میں لانے کا کہا ہے۔