کنو کی برآمد، 100 ملین ڈالرز حاصل ہونے کی توقع

Export of orange

Export of orange

پاکستان(جیوڈیسک)رواں سال کے دوران 100 ملین ڈالر کے کنو کی برآمد متوقع ہے۔حالیہ بارشوں کے کنوں کے باغات پر مثبت اثرات پڑیں گے اور کنو کی دو ملین ٹن پیداوار حاصل ہونے کی توقع ہے۔ مقامی سطح پر فی 40 کلوگرام کنو کی قیمت 600 روپے رہنے کا امکان ہے۔ آئندہ سیزن میں بھارت اور انڈونیشیا کو بھی کنو برآمد کیا جائیگا۔