کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اغوا برائے تاوان میں ملوث تین پولیس افسروں سمیت چھ اہلکاروں کو گرفتار کر کے مغوی کو بازیاب کرا لیا۔
عبدالقدوس نامی شخص کو 16 جنوری کو دالبندین سے اغوا کیا گیا ، جس کی رہائی کیلئے لواحقین سے بھاری رقم طلب کی گئی۔اغواکاروں نے سریاب روڈ پر تاوان کی رقم وصول کی۔
لواحقین کی درخواست پر خفیہ اداروں اور ایف سی اہلکاروں نے سی آئی ڈی کے ایک اہلکار کو حراست میں لے لیا جس کی نشاندہی پر ایف سی نے رات گئے سی آئی ڈی تھانہ خوجک پر چھاپہ مار کر ایس پی سی آئی ڈی طارق منظور ، ڈی ایس پی قطب خان، ڈی ایس پی بلال سمیت پانچ اہلکاروں کو حراست میں لے لیا۔ ایف سی نے مغوی عبدالقدوس کو بھی بازیاب کر کے تاوان میں دیئے گئے نشان زدہ نوٹ بھی برآمد کر لیے۔