کوئٹہ : جمہوری وطن پارٹی کے رہنماء شازین بگٹی کے وکیل اغواء

shahzain bugti

shahzain bugti

کوئٹہ: (جیو ڈیسک) سیٹلائٹ ٹاؤن سے شازین بگٹی کے وکیل مکیش کوہلی کو اغواء کر لیا گیا ہے۔ مکیش کوہلی مختلف مقدمات میں شاہ زین بگٹی کی طرف سے وکیل اور معروف قانون دان ڈبلیو این کوہلی کے صاحبزادے ہیں ۔ انہیں آج صبح 9بجے کے قریب اس وقت اغواء کیا گیا جب وہ گاڑی میں سوار کہیں جا رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم افراد نے انہیں اسلحہ کے زور پر اغواء کر لیا۔