کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ سے اغوا ہونے والے ماہرامراض چشم ڈاکٹر محمد سعید خان کی عدم بازیابی کے خلاف سرکاری ہسپتالوں میں 22 روز بھی ڈاکٹر کی ہڑتال جاری ہے. مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔آنکھوں کے ہسپتال ایل آر بی ٹی کے22 روز قبل اغواہونے والے ڈاکٹرمحمد سعید خان تاحال بازیاب نہیں ہو سکے ۔
ڈاکٹر محمد سعید خان کی عدم بازیابی کے خلاف پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی کال پر صوبے کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں داکٹرز نے ہڑتال کررکھی ہے ۔ جس کے باعث صوبے کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز اور جنرل آپریشن تھیٹر ز بند ہیں ۔ ہڑتال کی وجہ سے مریضوں کو مشکلات کا سامناکرناپڑ رہا ہے