کوئٹہ (جیوڈیسک)کوئٹہ سے اغوا ہونے والے ماہر اضراض چشم ڈاکٹر محمد سعید خان کی عدم بازیابی کے خلاف سرکاری ہسپتالوں میں 28 روز بھی ڈاکٹر کی ہڑتال جاری ہے، مریضوں کو مشکلات کاسامناکرنا پڑ رہا ہے۔
آنکھوں کے ہسپتال ایل آر بی ٹی کے28 روز قبل اغوا ہونے والے ڈاکٹرمحمد سعید خان تاحال بازیاب نہیں ہوسکے۔ ڈاکٹر محمد سعید خان کی عدم بازیابی کے خلاف پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی کال پر صوبے کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز نے ہڑتال کررکھی ہے جس کے باعث صوبے کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز اور جنرل آپریشن تھیٹرز بند ہیں ۔ ہڑتال کی وجہ سے مریضوں کو مشکلات کا سامناکرنا پڑ رہا ہے۔