کوئٹہ سے پشاور جانے والی کوئٹہ ایکسپریس پر حملہ

Quetta Express

Quetta Express

کوئٹہ سے پشاور جانے والی کوئٹہ ایکسپریس پر نا معلوم افراد کی فائرنگ سے پانچ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں کوئٹہ سے پشاور جانے والی کوئٹہ ایکسپریس پر نامعلوم مسلح افراد نے اس وقت فائرنگ کی جب کو ئٹہ ایکسپریس سبی کے علاقے مچھ سے گزر رہی تھی۔
ذرائع کے مطا بق مسلح افراد مچھ کی پہاڑیوں سے نکل کر آئے اور کو ئٹہ ایکسپریس پر اندھا دھند فا ئرنگ شروع کر دی ۔جسکے نتیجے میں 5 افراد نے مو قع پر ہی دم توڑ دیا جبکہ متعدد افراد زخمی ہو ئے ہیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔