بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں غیر ملکیوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی جب نادرا کے ویجلینس سیل کی نشاندہی پر 22 غیر ملکیوں کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ خروٹ آباد میں تعینات نادرا کے آٹھ اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔ اسلام آباد میں نادرا کے ڈپٹی چیئرمین طارق ملک سے جب اس حوالے سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے کہا کہ اس واقعے کی محکمانہ انکوائری کی ساتھ ساتھ ایف آئی اے نے تحقیقات شرو ع کردی ہیں جبکہ 80 شناختی کارڈ غیر ملکیوں کے ہاتھ لگنے سے پہلے قبضے میں لے لیئے گئے ہیں۔ طارق ملک نے کہا کہ تحقیقات کے بعد ذمہ داروں کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔