کوئٹہ (جیوڈیسک) وزیر اعلی بلوچستان نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے کہا ہے کہ کالاباغ ڈیم سمیت قومی نوعیت کے تمام متنازعہ معاملات پر آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا جانا چاہئے۔ وزیراعلی نے ایک بیان میں لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر کہا کہ کسی بھی اہم قومی اور حساس معاملہ پر فیصلے سے پہلے اس امر کو پیش نظر رکھا جانا چاہئے کہ قومی یکجہتی پر اس کے کیا اثرات مرتب ہونگے۔
انہوں نے کہا کہ کالا باغ ڈیم سمیت قومی نوعیت کے تمام متنازعہ معاملات پر آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا جانا چاہئے اور اس کی سفارشات بحث اور منظوری کے لئے پارلیمنٹ کے سامنے پیش کی جائیں۔ قومی اہمیت کے حامل امور کو عوام کے منتخب نمائندے ہی طے کر سکتے ہیں، عدلیہ اور دیگر ادارے اس بات کے مجاز نہیں ہیں کہ وہ بہ یک جنبش قلم اپنا فیصلہ سنادیں۔