کوئٹہ میں ارباب کرم خان روڈ پر زوردار دھماکہ ہوا ہے جس میں گیارہ افراد جاں بحق اور تئیس زخمی ہوئے ہیں جس میں پانچ افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بم گھر سے باہر کھڑی کار میں نصب تھا۔ ذرائع کے مطابق دھماکہ اتنا شدید تھا کہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور قریب کے گھروں میں آگ بھڑک اٹھی ہے زخمیوں کو سول اسپتال اور کمائنڈ ملٹری اسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے بتایا جاتا ہے کہ یہ علاقہ کوئٹہ کا اہم علاقہ ہے جہاں کئی اہم شخصیات رہائش پذیر ہیں۔ وزیر اعلی بلوچستان کی رہائش گاہ بھی اس علاقے سے قریب ہی واقع ہے دھماکے کی نوعیت کے بارے میں سی سی پی او کوئٹہ احسن محبوب کا کہنا ہے کہ دھماکہ مینگل فیملی کے گھر سے باہر کھڑی کار میں ہوا ہے مزید تحقیقات جاری ہیں۔