کوئٹہ میں ڈاکٹر پر حملے کے خلاف ڈاکٹروں کی ہڑتال

quetta hospital

quetta hospital

کوئٹہ میں ڈاکٹر مزار بلوچ پر حملے کے خلاف  ڈاکٹروں نے ہڑتال کر دی، ایمرجنسی کے علاوہ بیشترشعبے بند ہونے کی وجہ سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ گذشتہ روا نامعلوم افراد نے مسجد روڈ پر فائرنگ کرکے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن بلوچستان کے صدر ڈاکٹر مزاربلوچ کوشدید زخمی کردیا تھا۔ اس واقعہ کے خلاف ڈاکٹروں نے احتجاج کرتے ہوئے آج کوئٹہ کے دوبڑے ہسپتالوں میں ہڑتال کی کال دی جس پر سول ہسپتال اوربولان میڈیکل ہسپتال کے بیشترشعبے بند ہیں جبکہ ایمرجنسی میں مریضوں کو دیکھا جا رہا ہے۔