کوئٹہ(جیوڈیسک)مستونگ کے علاقے دشت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نو مزدور جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔
لیویز ذرائع کے مطابق مستونگ کے علاقے دشت میں کوئٹہ کراچی نیشنل ہائی وے مزدور سڑک کی تعمیر کر رہے تھے کہ اچانک نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں نو مزدور جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے واقعہ کے بعد لیویز اور پولیس موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی۔ ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا۔