کوئٹہ : نامعلوم سمت سے تین راکٹ فائر، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

quetta

quetta

کوئٹہ(جیوڈیسک)کوئٹہ شہر پر نامعلوم سمت سے تین راکٹ فائر کئیے گئے جس میں سے دو بے نظیر پل کے قریب جبکہ تیسرا جناح روڈ پر ہوٹل کی چھت پر گرا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم سمت سے فائر کئے جانے والے تین راکٹ کوئٹہ میں اسپنی روڈ اورجناح روڈ کے قریب گر کر پھٹے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تیسرا راکٹ کوئٹہ کی مصروف شاہراہ جناح روڈ کے قریب ایک نجی ہوٹل کی چھت پر گرا تاہم اس واقعے میں بھی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا واقعے کے فوری بعد کوئٹہ کی مصروف تجارتی شاہراہ جناح روڈ پر دکانیں بندہوگئیں۔