کوئٹہ: نیٹو کے چار آئل ٹینکرز ڈرائیورز سمیت اغوا

nato supply

nato supply

کوئٹہ چمن شاہراہ پر کراچی واپس آنے والے نیٹو سپلائی کے 4 آئل ٹینکر کو نامعلوم مسلح افراد نے ڈرائیورز سمیت اغوا کر لیا۔
وزیراعلی بلوچستان کی جانب سے نیٹو کے ٹرک واپس بھجوانے کی ہدایت کے بعد چمن پاک افغان سرحد پرکھڑے آئل ٹینکر کانوائے کی صورت میں لیویز اور ایف سی کی سیکیورٹی میں کوئٹہ کی جانب جا رہے تھے کہ کوئٹہ چمن شاہراہ پرگلستان کراس کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے کانوائے کے درمیان سے 4 آئل ٹینکرز کو ڈرائیورز سمیت اغوا کر لیا اور نامعلوم مقام کی طرف لے گئے۔
ذرائع نے  بتایا کہ آئل ٹینکرزکا پتہ چلانے اور ڈرائیورز کی بازیابی کے لئے لیویز اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔