کوئٹہ (جیوڈیسک)بلوچستان حکومت نے ہڑتالی ڈاکٹروں کے خلاف تمام اقدامات اور احکامات کو معطل کر دیا جس پر ڈاکٹروں نے 58دنوں سے جاری ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
کوئٹہ: سیکریٹری صحت بلوچستان عصمت اللہ کاکڑ، کمشنر کوئٹہ اور پی ایم اے بلوچستان کے صدر ڈاکٹر سلطان ترین نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔ سیکرٹری صحت کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں کے خلاف مقدمات ختم، معطل کئے جانے والے ڈاکٹر اور سیل کئے گئے کلینکس بحال کر دیئے گئے ہیں۔ ڈاکٹر سلطان ترین نے کہا کہ کل سے ڈاکٹرز تمام شعبوں میں پہلے کی طرح خدمات انجام دیں گے۔