کوئٹہ : ڈاکٹروں کی 16 ویں روز بھی ہڑتال ، مریض پریشان

Quetta Doctors Strike

Quetta Doctors Strike

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ سے اغوا ہونے والے ماہر امراض چشم ڈاکٹر محمد سعید خان کی عدم بازیابی کے خلاف سرکاری ہسپتالوں میں 16 روز بھی ڈاکٹر کی ہڑتال جاری ہے۔ مریضوں مشکلات کا سامنا ہے۔ڈاکٹر محمد سعید خان کو 16 اکتوبر کی شب مسلح افراد نے سریاب روڈ سے اغوا کیا جن کو 16 روز بعد بھی بازیاب نہیں کرایا جا سکا ہے تاہم حکومت بلوچستان نے انہیں اغوا کرنے والوں کے بارے میں اطلاع دینے والوں کے لیے 25 لاکھ روپے کا اعلان کیا ہے۔

ڈاکٹر محمد سعید خان کی عدم بازیابی کے خلاف پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی کال پر صوبے کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز ہڑتال پر ہیں۔ او پی ڈیز اور آپریشن تھیٹربند ہیں جس کے سبب ہزاروں مریضوں کو روزانہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ڈاکٹرز کی جانب سے صوبائی حکومت کو آج تک کی مہلت دی گئی تھی جس کے بعد احتجماعی استعفوں کا اعلان کیا جائے گا۔