کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں ڈاکٹر سعید کی عدم بازیابی کے خلاف 41 ویں روز بھی تمام ہسپتال بند ہونے کی وجہ سے مریضوں کومشکلات کاسامناکرنا پڑ رہاہے۔کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ سے 16 نومبر کو ماہر امراض چشم ڈاکٹر محمد سعید خان کو اغواکرلیا گیا تھاجن کو تاحال بازیاب نہیں کریاجاسکا ہے۔ ڈاکٹر سعید کی عدم بازیابی کے خلاف پی ایم اے کی کال پر آج 41 ویں دن بھی تمام سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز بند ہیں جبکہ گذشتہ 7 روز سے ایمرجنسی وارڈ اورآپریشن تھیٹرز بھی بند ہیں۔
ڈاکٹر کی ہڑتال کی وجہ سے روزانہ ہزاروں مریضوںکو مشکلات سے دوچار ہوناپڑرہاہے ۔ڈاکٹرز کاکہناہے کہ جب تک ان کا ساتھی بازیاب نہیں ہوتاوہ اپنااحتجاج جاری رکھیں گے ۔ دوسری جانب محکمہ صحت کی جانب سے 73 ڈاکٹر زکی معطلعی کی احکامات جاری گئے ہیں اور انکی تنخواہیں اور مراعات روک دی ہیں ۔