کوئٹہ کے علاقے بروری میں ادویات گودام میں آگ لگ گئی

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک)کوئٹہ کے علاقے بروری میں ادویات کی ایک گودام میں آگ لگ گئی ، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق بولان میڈیکل کمپلکس ہسپتال کے قریب واقع لیبر کالونی میں ایک غیر سرکاری تنظیم کے ادویات کی ایک گودام میں آگ لگ گئی۔

اطلاع ملنے پر فائربرگیڈ کے عملے نے گودام میں لگی آگ کو بجھادیا گیا،گودام میں موجود سامان جل گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکت بتایا جاتا ہے تاہم مزید تحقیقات علاقہ پولیس کررہی ہے۔