کوئٹہ کے علاقے ڈیگاری سے7 کان کنوں کی لاشیں برآمد

quitta

quitta

کوئٹہ : (جیو ڈیسک) کوئٹہ کے نواحی علاقے ڈیگاری سے7 مغوی کان کنوں کی لاشیں برآمد ہو ئی ہیں۔ مقامی کوئلہ کمپنی کے لئے کام کرنے والے ان افراد کو 7 جولائی کو سورینج سے نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کرلیا تھا جس کی تصدیق چیف انسپکٹر مائنز افتخار احمد نے کی تھی۔

افتخار احمد کے مطابق نامعلوم مسلح افراد مقامی یونائٹڈ مائنز کمپنی کی سائٹ پر موجود سات کارکنوں اور کمپنی کی ڈسپنسری پر موجود ایک کمپاوئڈر کو اغوا کرلیا اور اپنے ساتھ لے گئے تھے۔ واقعہ کی اطلاع مقامی انتظامیہ کو دے دی گئی تھی تاہم ان کی بازیابی کے لئے کی گئی کوششیں بے کار گئیں اور آج ڈیگاری کے علاقے سے ان مغویوں کی لاشیں ملی ہیں۔