کوئٹہ:سیکیورٹی فورسز کے قافلے کے قریب دھماکا،1جاںبحق،5زخمی

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ میں قمبرانی روڈ پر سیکیورٹی فورسز کے قافلے کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ خاتون سمیت 5 افرادزخمی ہوئے ہیں۔

ایس پی سریاب کے مطابق دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا، جس سے سیکیورٹی فورسز کا قافلہ محفوظ رہا۔

ریسکیو ٹیموں نے جاں بحق شخص کی لاش اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا ہے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر آمد و رفت کیلئے بند کر دیا ہے۔