کورکمانڈرز کانفرنس : سکیورٹی کی صورتحال پر غور

corp commander

corp commander

راولپنڈی : (جیو ڈیسک) پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی کی سربراہی میں 150ویں کور کمانڈرز کانفرنس جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں منعقد ہوئی۔ ذرائع کے مطابق جنرل اشفاق پرویز کیانی کی سربراہی میں منعقد ہونے والی ماہانہ کور کمانڈرز کانفرنس میں پاک فوج کے تربیتی ، ترقیاتی اور پیشہ وارانہ امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں مزید استحکام اور وسعت کیلئے اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔

کانفرنس میں ملک کی داخلی اور خارجی سکیورٹی کی صورتحال پر بھی شرکا کو بریفنگ دی گئی جبکہ حال ہی میں عزم نو تربیتی جنگی مشقوں کے سلسلے میں ہونے والی سینٹرل کمانڈ وار گیمز پر بھی بات چیت ہوئی۔ عزم نو جنگی مشقیں مرحلہ وار جاری مشقیں ہیں جن کا آ غاز چند سال قبل کیا گیا اور اس میں پاکستان کو درپیش کثیر النوعیت خطرات سے نبرد آ زما ہونے کے پہلوں کی مشقیں کی گئی ہیں۔