کوریا کی صنعتی پیداوارمیں اضافہ،ایشیائی سٹاک مارکیٹوں میں تیزی

 Asian Stock Markets

Asian Stock Markets

کوریا (جیوڈیسک)کوریا کی صنعتی پیداوار اور امریکہ میں گھروں کی قیمت میں اضافے کی اطلاعات پر ایشیائی سٹاک مارکیٹوں میں تیزی رہی۔

ٹوکیو میں مورگن اسٹینلے ایشیا پیسیفک انڈیکس میں اعشاریہ آٹھ فیصد کا اضافہ ہوا جب کہ نکی ڈیرھ فیصد بڑھ گیا۔ کوریا کا وان بھی تیرہ ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔سنگاپور میں بیروزگاری کی سطح میں کمی کے اعداد و شمار بھی سرمایہ کاروں کے لئے حوصلہ افزا ثابت ہوئے۔آج امریکی مارکیٹیں بھی کھل جائیں گی جس کے بعد ٹریڈنگ کا سلسلہ معمول پر آجائے گا۔