واشنگٹن : (جیو ڈیسک)کولمبیا اسکینڈل کے سلسلے میں مزید دو امریکی خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں نے استعفی دے دیا۔کولمبیا میں امریکی خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں کے خلاف جنسی معاملات میں ملوث ہونے کا اسکینڈل سامنے آیا ہے۔ جس میں ایڈمنسٹریٹیولیول کے پانچ ملازم شامل ہیں۔جس میں سے دو نے استعفی دیا ہے اور دو الزامات سے بری ہو گئے ہیں جبکہ ایک کی سیکیورٹی کلیئرنس منسوخ کر دی گئی ہے۔اس ماہ کے اوائل میں کولمبیا کے علاقے کاٹیگان میں اس طرح کے الزمات کی وجہ سے 6 ایجنٹ استعفی دے چکے ہیں۔
امریکی خفیہ ایجنسی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاول موریسے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خفیہ ایجنسی اس معاملے میں اپنے اہلکاروں کے خلاف بھرپور اور جامع تحقیقات کرے گی،اور اگر کسی اہلکار کے خلاف شواہد ملے تو ان کے خلاف کارروائی میں کسی قسم کی ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کیا جائے گا۔