لاطینی امریکا (جیوڈیسک)لاطینی امریکا کے ملک کولمبیا کے شہر میڈلین میں رنگا رنگ فیشن ویک کا آغاز ہو گیا۔پہلے روز سات ہزار شائقین نے شو دیکھا۔کولمبیا کے شہر میڈلین میں ایک صدی پہلے کپڑا بنانے کی صنعت لگائی گئی تھی اور آج یہ شہر فیشن کا مرکز بن گیا ہے۔ فیشن ویک میں انیس ڈیزائنر ، گیارہ مختلف کمپنیاں اور تین فیشن اسکول اپنے ملبوسات پیش کریں گے۔
پہلے روز ڈیزائنر اینا کرسٹینا مورلیز کے شوخ رنگوں والے لباسوں کو پہن کر ماڈلز نے جب ریمپ پر واک کی تو شائقین داد دیئے بغیر نہ رہ سکے۔مقامی ڈیزائنر لینا کنٹیلو نے مردوں کے ملبوسات پیش کیے۔ منتظمین نے امید ظاہر کی ہے کہ شو سے ساڑھے نو کروڑ ڈالر کمائی ہو گی۔