کولکتہ ہائیکورٹ کا وزیر اعظم منموہن کو توہین عدالت کا نوٹس

Manmohan Singh

Manmohan Singh

بھارت (جیو ڈیسک) پاکستان میں ہی وزیراعظم کو توہین عدالت پر نہیں بلایا جاتا بلکہ بھارتی عدالت بھی ایسا کر سکتی ہے۔ کولکتہ ہائیکورٹ نے وزیراعظم منموہن سنگھ کو توہین عدالت کا نوٹس بھیج دیا۔وزیراعظم منموہن سنگھ کو تعلیمی ادارے وسوا بھارتی کی طالبہ پنیتا سنگھ کو سزا دینے پر توہین عدالت کا نوٹس بھجوایا گیا ہے۔ کولکتہ ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ کے مطابق عدالت نے بچوں کو جسمانی سزا دینے سے منع کیا تھا لیکن اس حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے طالبہ کو سزا دی گئی چونکہ وزیر اعظم “وِسوا بھارتی” کے چانسلر ہیں اس لئے وہ بھی توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں۔

وزیراعظم کے علاوہ وِسوا بھارتی کی وائس چانسلر، رجسٹرار ، ہاسٹل کی وارڈن اور مغربی بنگال کے سیکرٹری تعلیم کو بھی توہین عدالت کے نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔ عدالتی کارروائی ستائیس جولائی کو ہو گی۔