کوہلو میں بجلی کے دو کھمبوں کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا

powerlines

powerlines

کوئٹہ: (جیو ڈیسک) بلوچستان کے ضلع کوہلو میں بجلی کے دو کھمبوں کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا جس سے علاقے میں سپلائی معطل ہو گئی۔پولیس کے مطابق کوہلو کے علاقے ماوند میں بجلی کے 132کے وی کے دو کھمبوں کے ساتھ دھماکہ خیز مواد نصب کیا گیا تھا جس کے پھٹنے سے کھمبوں کو نقصان پہنچا اور تاریں ٹوٹ کر گر گئیں اور علاقے کو بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کر رہی ہے۔