سعودی عرب (جیوڈیسک) سعودی عرب کے سیکیورٹی حکام نے کویت میں متعین ترکی کے ملٹری اتاشی میکائیل اوگلو کو جرمنی روانگی سے قبل دمام کے ہوائی اڈے پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔
’’ ترک ملٹری اتاشی ہالینڈ کے ایمسٹرڈیم شہر سے ہوتے ہوئے جرمنی کے ڈیسلڈروف شہر میں جانے کی تیاری کررہے تھے کہ انہیں گرفتار کرلیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ترک ملٹری اتاشی کو ترک حکومت کی درخراست پر گرفتار کیا گیا ہے۔
ادھر کویت کے اخبار ’الرائی العام‘نے بتایا ہے کہ ترکی کے ٹی وی ’خبر ترک‘ نے حکومت کا تختہ الٹنے میں ملوث شخصیات کے عہدوں کی تفصیلات جاری کی ہیں۔
ان میں کویت میں متعین ترکی کے ملٹری اتاشی کا نام بھی شامل ہے۔
ممکنہ طور پر کویت میں ترک ملٹری اتاشی کی گرفتاری حکومت کے خلاف فوجی بغاوت میں تعاون کے شبے میں عمل میں لائی گئی ہے۔