ڈیرہ اسماعیل خان (جیوڈیسک) سینئر وزیر خیبرپختونخوا بشیر بلور نے ڈی آئی خان میں کچرے کے ڈھیر میں بم دھماکا ہونے پر ٹی ایم او ڈیرہ اسماعیل خان کو معطل کر دیا۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں نویں محرم الحرام کے موقع پر دہشتگردوں نے دھماکے کیلئے بم کچرے کے ڈھیر میں رکھا۔
سینئر صوبائی وزیر بشیر بلور نے فرائض میں غفلت برتنے پر ٹی ایم او ڈی آئی خان عمر خان کنڈی کو معطل کر دیا اور ان کے خلاف محکمانہ کاروائی کا حکم دے دیا ہے۔