کھاریاں شہر میں بھی آبادی کے نزدیک ترین بند جی ٹی روڈ پر یوٹرن کھولے جائیں
Posted on June 3, 2012 By Geo Urdu گجرات
کھاریاں :کھاریاں شہر میں بھی آبادی کے نزدیک ترین بند جی ٹی روڈ پر یوٹرن کھولے جائیں ، پٹرول مہنگا ہونے کی صورت میں عوام کو مالی نقصان ہوتا ہے ، جبکہ ایمرجنسی کی صورت میں وقت کا ضیاع بھی ہوتا ہے ، کھاریاں کے عوامی سماجی اور کاروباری حلقوں نے NHAکے افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ لالہ موسیٰ کی طرح یہاں پر بھی سروس روڈ یں تعمیر کی جائیں اور دونوں اطراف میں آبادی کے نزدیک ترین بند یوٹرن بھی کھولے جائیں ، اگر گلیانہ روڈ چوک پر چھاول چوک ، چہلم کی طرح کا رائونڈ بوٹ تعمیر کروا دیا جائے تو کافی حد تک ٹریفک اور پیدل چلنے والوں کے مسائل حل ہو سکتے ہیں اور ڈنگہ سے جی ٹی روڈ گلیانہ روڈ شہر کا سفر کم ہو سکتا ہے ، اور آنے جانے والوں کی مشکلات بھی ختم ہو سکتی ہیں ، عوامی کاروباری حلقوں نے موجود حکمرانوں سے کہا ہے کہ حکومت کے آخری سال میں کھاریاں کے لئے یہ کام ضرور کریں ۔