کھاریاں شہر میں گزشتہ 2دنوں سے پورا پورا دن بجلی کی بندش معمول بن گیا

کھاریاں : کھاریاں شہر میں گزشتہ 2دنوں سے پورا پورا دن بجلی کی بندش معمول بن گیا ، کاروبار ٹھپ دکانداروں کے گھروں میں فاقے بڑے پیمانے پر احتجاج کا پروگرام کو حتمی شکل دی جانے لگی ہے ، اس سلسلہ میں کاروباری اور سماجی تنظیموں کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کی کثیر تعداد بھی ایک پروگرام ترتیب دے رہے ہیں ، کاروبار کے ساتھ ساتھ گھریلو زندگی بھی متاثر ہو رہی ہے ، خواتین کو گھر داروی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے ، بجلی نہ ہونے سے گھر کے کام کاج کپڑے دھونے میں ناکامی ہو رہی ہے، دوسری طرف مساجد میں بھی پانی ختم ہونے سے عبادت گزار وضو نہیں کر سکتے ، جسکا گناہ واپڈا والوں اور حکمرانوں کے سر جا رہا ہے ، بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج میں خواتین کی کثیر تعداد بھی شامل ہو سکتی ہے ، گزشتہ 2دنوں سے کھاریاں شہر کو لوڈ شیڈنگ کے حوالہ سے پورا پوردن انتقامی کاروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے واپڈا حکام بھی جواب دینے سے قاصر ہیں ، رابطہ کرنے پر اسلام آباد کی طرف اشارہ کر دیا جاتا ہے ، عوامی سماجی مذہبی کاروباری حلقے اور گھریلو خواتین میں تشویش بڑھ رہی ہے جو کسی وقت بھی احتجاج کا راستہ اختیار کر سکتی ہے ۔