کھیلوں کے فروغ سے نوجوان نسل معاشرتی برائیوں سے بچ سکتی ہے:شہزاد شفیق نقشبندی

گجرات : کھیلوں کے فروغ سے نوجوان نسل معاشرتی برائیوں سے بچ سکتی ہے ، ان خیالات کا اظہار ممتاز ماہر تعلیم شہزاد شفیق نقشبندی نے گزشتہ روز انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی سکول شیر ربانی کیمپس گجرات میں سپورٹس فیسٹیول کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ طلباء و طالبات کو نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی دلچسپی لینی چاہیے تا کہ وہ صحیح معنوں میں پاکستان کی ترقی کیلئے کام کر سکیں ، انہوں نے کہا کہ پاکستان کو جن بحرانوں کا سامنا ہے ان کے خاتمے کے لئے ہر شہری کو مل کر کام کرنا ہو گا ، تا کہ یہ ملک صحیح معنوں میں ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے ، تعلیم کا حصول اس لئے بھی ضروری ہے کہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا وقار بلند ہو سکے ، انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ آج IUIسکول کے طلباء و طالبات نے کھیلوں کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے ، اور میں کسی کی مینجمنٹ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں کہ بچوںنے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا ہے ، اور اگر اسی طرح طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی کی جائے تو ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ، انہوںنے کہا کہ ہم نے ہمیشہ بچوں کی بہترین نشوونما و تربیت کا اہتمام کیا ہے ، اور ہمارے اداروں کا یہ عزم ہے کہ بچوں کو ہر قسم کی سہولیات کی فراہمی کیلئے اپنی صلاحیتیں برئوے کار لائیں گے ، اس موقع پر مسز شہزاد شفیق ، مفتی عزیز ، ایم الیاس ، مس قرت العین و دیگر بھی موجود تھے ، فلیٹ ریس ، بیک ریس ، سیک ریس ، ہائی جمپ ، لانگ جمپ ، پی ٹی شو ، کلچر شو ، میوزکل چیئر، ٹرائی سائیکل و دیگر کھیلوں کا مظاہرہ کیا گیا ، بچوں نے خوبصورت انداز میں ملی نغمات پیش کیے ، مہمانان گرامی نے بچوں میں انعامات تقسیم کیے ۔