کیانی سے جنرل میٹس اورجنرل ایلن کی ملاقات آج ہو گی

Kayani

Kayani

پاکستان : (جیو ڈیسک)امریکی صدر باراک اوبامہ اور وزیراعظم گیلانی کے درمیان سیئول میں گذشتہ روز ہونے والی ملاقات کے بعد پاکستانی اور امریکی عسکری قیادت کے درمیان کچھ دیر میں روالپنڈی میں ملاقات ہوگی۔سلالہ حملے کے بعد پاکستانی اور امریکی عسکری قیادت میں یہ پہلا رابطہ ہوگا جس میں آرمی چیف جنرل کیانی سے امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل جیمز میٹس اور افغانستان میں نیٹو افواج کے سربراہ جنرل جان ایلن ملاقاتیں کررہے ہیں۔

مسلح افواج کے ترجمان کے مطابق ملاقات میں سلالہ حملے کی تحقیقاتی رپورٹ اور بارڈر کوآرڈی نیشن طریقہ کار پر بات چیت ہوگی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں نیٹو سپلائی کی بحالی پر بھی بات ہوگی۔