کینیڈا (جیوڈیسک) اوٹاوہ کینیڈا کے صوبے اونٹاریو میں 35 ہزار سے زائد اساتذہ نے تنخواہوں میں کمی اور نوکری کی سخت شرائط کے خلاف ہڑتال اور احتجاج کیا ۔ اونٹاریو کی 8 اساتذہ تنظیموں کی جانب سے کی جانے والی ہڑتال اور مظاہرے میں35 ہزار سے زائد مستقل اور عارضی بنیادوں پر آنے والے اساتذہ نے شرکت کی۔
ستمبر میں اونٹاریو حکومت کی جانب سے پاس کئے جانے والے بل 115 پر جنوری سے عمل درآمد کیا جانا ہے، جس کے تحت ٹیچرز کی تنخواہوں میں اگلے 2 سال تک اضافہ نہیں کیا جائے گا۔