کے ای ایس سی اور واٹر بورڈ میں واجبات کا تنازعہ ،برآمدی یونٹس کو نقصان

KESC

KESC

کراچی: (جیو ڈیسک) کے ای ایس سی اور واٹر بورڈ کے واجبات کی عدم ادئیگی کے تنازعے سے برآمدی یونٹس کو نقصان خاطر خواہ نقصان ہو رہا ہے اور دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر لوڈ شیڈنگ شروع کردی گئی ہے جس کی وجہ سے برآمدی یونٹس کو پانی کی سپلائی متاثر ہورہی ہے اور صنعتکاروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ برآمدی آرڈر پور ے کرنے میں بھی دشواری آرہی ہے ۔صنعتکاروں کا کہنا ہے کہ ان کی خطے میں برآمدی لاگت پہلے ہی سب سے زیادہ تھی اور اب ٹینکر مافیا کی وجہ او ر بھی بڑھ گئی۔صنعتکاروں کا کہنا ہے کہ پانی کی بروقت عدم فراہمی کی وجہ سے ٹیکسٹائل اور لیدرز یونٹس بری طرح متاثر ہورہے ہیں ۔