کراچی : سندھ ہائی کورٹ کے جج جسٹس گلزار احمد نے کہا ہے کہ کے ای ایس سی شہریوں کو بجلی فراہم نہیں کرسکتی تو ادارہ بند کر دے۔ بن قاسم ٹاون میں تین ماہ سے جلا ہوا ،پی ایم ٹی تبدیل نہ ہونے کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے، سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس میں کہا کہ بجلی کی چوری اور کنڈوں کو ہٹانا شہریوں کا نہیں ،کے ای ایس سی کا کام ہے،بجلی نہ ہونے کے سبب لوگ فرسٹریشن کا شکار ہیں۔شہر کی آج بگڑتی ہوئی صورتحال کی ذمہ دار کے ای ایس سی بھی ہے۔