کے ایس ای 100 انڈیکس 14063 پوائنٹس پر بند

kse

kse

کراچی: (جیو ڈیسک) کراچی اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کے روز ملا جلا رحجان رہا ، مارکیٹ کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس سترہ پوائنٹس کی کمی کے بعد چودہ ہزار تیرسٹھ پوائینٹس پر بند ہوا۔

کاروبار کا آغاز مثبت ہوا ۔ جو ساری دن جاری رہا، اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس میں سترہ پوائنٹس کی کمی ہو ئی ہے۔۔اور اس کمی کے بعد ہنڈریڈ انڈیکس چودہ ہزار تیرسٹھ پر بند ہوا،مجموعی طو ر پر تین سو پیچیاسی کمپنیوں کے شئیرزکا کاروبار ہوا جس میں ایک سو ستر کمپنیوں کے شئیرز کی قیمتوں میں اضافہ ایک سو چالیس کمپنیوں کے شئیرز کی قیمتوں میں کمی اور پچھتر کمپنیوں کے شئیرز مستحکم رہے۔