گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران کراچی سٹاک مارکیٹ کے مستقبل کے سودوں کے اوپن انٹرسٹ میں اکسٹھ کروڑ تیس لاکھ روپے کا نمایاں اضافہ ہوا جب کہ کاروباری حجم بھی پچھلے ہفتے کے مقابلے میں اناسی فیصد بڑھ گیا۔ پیر سے جمعے کے دوران فیوچرز کانٹر پر کاروبار کا حجم ایک کروڑ چھیالیس لاکھ شئیرز رہا جب کہ مستقبل کے سودوں کا اوپن انٹرسٹ چھیالیس فیصد بڑھ کر ایک ارب پیچانویکروڑ روپے ہوگیا۔ فیوچرز کا اسپریڈ ساڑھے بارہ فیصد بڑھ کر اکتالیس فیصد رہا۔ ایف ایف سی، پاکستان آئل فیلڈز، او جی ڈی سی ایل ، نیشنل بینک اور پی ایس او کے سودے نمایاں رہے مجموعی حجم میں ان کا حصہ اٹھاون فیصد رہا۔