کراچی(جیوڈیسک) کراچی سٹاک مارکیٹ میں ایک اور ریکارڈ بن گیا، کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس 17 ہزار 4 سو کی سطح بھی عبور کر گیا۔
بازار میں کاروبار کے آغاز سے ہی تیزی رہی۔ ٹیلی کام سیکٹر کی کمپنیوں کے شئیرز میں سرمایہ کاری دیکھی گئی۔ سیمنٹ اور آئل سیکٹر بھی نمایاں رہے۔ سیشن کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس 120 پوائنٹس کے اضافے سے 17 ہزار 408 کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر پینتیس کروڑ سے زائد شئیرز کا کام ہوا۔