کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند

KSE

KSE

کراچی اسٹاک مارکیٹ(جیوڈیسک)کراچی اسٹاک مارکیٹ میں ایک اور ریکارڈ بن گیا۔ کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس پندرہ ہزار نو سو سے اوپر تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔

مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز سے ہی تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔ سیمنٹ، ای اینڈ پی اور بینکنگ سیکٹر میں زیادہ خریداری رہی۔ سرمایہ کاروں کی امریکی انتخابات پر بھی خصوصی نظر رہی۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس ایک سو چودہ پوائنٹس کے اضافے سے پندرہ ہزار نو سو دس پر بند ہوا۔ مجوعی طور پر پندرہ کروڑ شئیر کا کام ہوا۔